3

زمبابوے میں پھیلی ہیضے کی وباء پرقابو نہ پایاجاسکا، ہلاکتیں دو درجن ہو گئیں

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے زمبابوے میں پھیلی ہیضے کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتیں چوبیس ہونے کی تصدیق کر دی ۔ ان میں سے تیئیس افراد دارالحکومت ہرارے میں ہلاک ہوئے ۔ عالمی ادارے کے مطابقوبا کو کنٹرول کرنے کے لیے دی جانے والی ابتدائی ادویات کو ہیضے کے جراثیم کی مزاحمت کا سامنا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق جراثیم کے مزاحمتی عمل کی کیفیت جاننے کے بعد ہی وبا پر قابو پانے کے لیے مناسب معیاری ادویات کی خریداری کو ترجیح دی جائے.

Loading...
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں