8

شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیخلاف اپیل ، سابق وزیر اعظم اب الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ۔جبکہ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ ایپلٹ ٹربیونل تاحیات نااہل قرار دینے کا جواز نہیں رکھتا۔جس پر لاہور ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں اور عدالتوں کے فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہیں،آج حق کی فتح ہوئی ہے ۔

Loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں