سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایک اور بڑی خوشخبری سنادی

Loading...

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر یار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دیدی ہے ، جمعرات کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسزجاری جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ ریٹرننگ افسرنے یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی ایف آئی آر چھپانے اور غلط ڈگری بتانے پر مسترد کیے تھے ،وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یار محمد رند نےخود کو ماسٹر ڈگری ہولڈر ظاہر کیا، موجود کاغذات نامزدگی میں ایف اے کی ڈگری ظاہر کی، چیف جسٹس نے کہاکہ جس اینگل سے بھی دیکھیں کہیں نہ کہیں تو بدنیتی ہے،وکیل کا کہنا تھا کہ ایم اے کی ڈگری جان بوجھ کر ظاہر نہیں کی،کیونکہ ایم اے کی ڈگری شہادت العالمیہ سے لی اس لیے ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سن کر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا۔

Loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں