3

اہلیہ کا سفر آخرت،نواز شریف خود گاڑی ڈرائیور کرکے جنازہ گاہ تک لیکرآئے انکے ساتھ گاڑی میں اور کون موجود تھا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کیلئے صف بندی ، پنڈل بھر گیا، میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کیلئے صف بندی کر لی گئی ہے اور شریف میڈیکل سٹی کا سبزہ زار جہاں نماز جنازہ ادا کی جائیگی لوگوں سے بھر چکا ہے۔جاتی امرا فارم سے گاڑیوںکےقافلے کی شکل میں میت کو شریف میڈیکل سٹی لایا گیا۔ شریف میڈیکل سٹی کے سبزہ زار میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ۔اپنی اہلیہ کے آخری سفر میں نواز شریف خود قافلے کی قیادت کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیو کر کے شریف میڈیکل سٹی تک لائے اس موقع پر ان کے ساتھ مولانا طارق جمیل بھی گاڑی میں ہمراہ تھے۔

Loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں