14

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 71سال مکمل ، سیاسی رہنماؤں کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو آج 71 سال مکمل ہوگئے، پاکستانی قیادت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتی رہی ہے، اس موقع پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ظلم و تشدد کی مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےغاصبانہ قبضے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

یوم سیاہ زیادہ عرصےنہیں منایاجائےگا،جلدیوم آزادی منایاجائےگا، فواد چوہدری
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تسلط کے 71 سال پورے ہونے پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پیغام میں کہا کہ یوم سیاہ زیادہ عرصےنہیں منایاجائےگا،جلدیوم آزادی منایاجائےگا، کشمیر کی جدوجہد پر پاکستان خراج تحسین پیش کرتا ہے، پاکستان کے لوگ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کے دن بھارت نےاہل کشمیرکوغلام بنانےکی کوشش کی، بھارت ریاستی عوام کی مرضی کےبغیرکشمیرمیں فوج داخل کی۔

بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان
یوم سیاہ کشمیر پروزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے پیغام میں کہا بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کی ہے، کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کرتے ہیں، اقوام عالم مقبوضہ کشمیرکےمظلوم عوام کی آواز بنیں۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایاجارہا ہے، امین علی گنڈا پور
وفاقی وزیرامورکشمیر علی امین گنڈاپور نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے بیان میں کہا 27اکتوبرکوبھارت نےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بدترین ظلم کا نشانہ بنایاجارہا ہے، اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تصدیق کی۔

بھارتی فوج کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کررہی ہے، وزیراعلی بلوچستان
مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پیغام میں کہا حق خود ارادیت دینے سے ہی مسئلہ کشمیر حل کیا جاسکتا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کررہی ہے، کشمیر کی جدوجہد آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، عبدالعلیم خان
مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کشمیر پر بھارتی جبر و استبداد ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے، لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت ہوش کےناخن لے،انسانی حقوق کی پاسداری کرنی ہوگی۔

یقین ہے کہ ایک دن کشمیر بھارت کےقبضے سے آزاد ہوگا، آصف زرداری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے 71سال پورے ہونے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سےآزادی کشمیریوں کا حق ہے، یقین ہے کہ ایک دن کشمیر بھارت کےقبضے سے آزاد ہوگا، بھارت کے قبضے سے کشمیر کی آزادی بھٹو شہید کا مشن ہے۔

Loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں