’’ مرشد سے عشق کو شرک نہیں کہا جا سکتا‘‘

Loading...

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔ عمران خان نے پاک پتن مزار پر دورے کے حوالے سے اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے ۔ عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری دی تاہم احاطے میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے مزار کی چوکھٹ پر سجدہ کیاجس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ دین کے متعلق میرا بہت زیادہ مطالعہ ے، بابا فرید، شمس تبریز جیسے لوگوں کی وجہ سے دین پھیلا، بابا فرید سے میری عقیدت ہے۔ پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتہ چلے گا، مرشد سے جو عشق ہوتا ہے اسے شرک نہیں کہا جا سکتا، کلمہ گو شرک کیسے کر سکتا ہے، عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔

Loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں