فیصل آباد،د ایک اور بچی درندگی کا نشانہ بن گئی

Loading...

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) سمن آباد میں چھ سالہ معصوم فضاء نور کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کے بعد ایک اور بچی درندگی کا نشانہ بن گئی ‘گنیش ملز کے علاقہ میں کرائے دار نے مالک مکان خاتون کی گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کر ڈالی ‘مقدمہ درج ‘معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ‘شہری پریشان ‘ پولیس حکام سے سخت اقدامات کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق سمن آبادمیں چھ سالہ بچی فضاء سے زیادتی اور قتل کامعاملہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ گنیش ملز میں ایکاور گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا‘ چالیس سالہ ملزم عمران ولد بشیر ساکن حاصل پور حمزہ کنڈا کے قریب گنیش ملز کے علاقہ میں ایک خاتون شکیلہ دختر عبدالغفار کے مکان میں کرائے پررہائش پذیر تھا ‘گزشتہ روز اس نے بہلا پھسلا کر اس کی گیارہ سالہ بچی عائشہ کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ‘ بچی کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے توملزم فرار ہوگیا ‘بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا‘فیکٹری ایریا پولیس نے شکیلہ بی بی کی درخواست پر ملزم عمران کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا ۔

Loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں