2

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی اپنے دفتر میں ایسا کام کرتے ہوئے تصویر منظر عام پر آ گئی کہ کسی نے سوچا تک نہ ہو گا، سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اپنے دفتر میں کام کرتے ہوئے سو گئیں، ان کی اپنے دفتر میں سو جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے، حکومت میں آنے سے قبل تحریک انصاف میں شیریں مزاری ایک متحرک کارکن سمجھتی جاتی تھیں، اپنے سرکاری دفتر میں سونے کی تصویر آنے پر کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو کچھ لوگ انتہائی دلچسپتبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تحریک انصاف والے تبدیلی کا نعرہ لگاتے تھے لیکن وہ خود نیند کے مزے لے رہے ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ نئی حکومت کے وزیر دن رات کام کرتے ہیں اور تھک جاتے ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ کچھ دیر کے لیے دفتر میں آرام کر لیں۔

Loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں