2

بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لانے میں مزید تاخیر، جسد خاکی کو لے جانے والی گاڑی کو سینکڑوں افراد نے گھیرے میں لے لیا اور کیا نعرے لگاتے رہے؟ حیرت انگیز صورتحال

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان لانے میں مزید تاخیر، ن لیگ کے صدر شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت لے کر لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے لیکن وہاں پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 758 تاخیر کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے جنازہ کے بعد ان کی میت کو جب گاڑی میں ہیتھرو ائیرپورٹ کے لیے روانہ کیا گیا تو اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں نے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور انہوں نے بلند آواز میں مادرجمہوریتالوداع الوداع کے نعرے لگا کر بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہی نعروں کی گونج میں بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان کے لیے روانہ کیا گیا، لیکن جب لندن ائیرپورٹ پہنچے تو فلائٹ تاخیر کا شکار تھی اس طرح کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے، واضح رہے کہ پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 758 نے صبح چھ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچنا تھا لیکن یہ فلائٹ اب پونے تین گھنٹے لیٹ ہو گئی ہے۔

Loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں