2

وزیراعظم ہاؤس عمران خان کی ذاتی جاگیرنہیں، اپنے ذاتی محل بنی گالہ کو یونیورسٹی بنائیں،بڑی سیاسی جماعت نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کردی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کردی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس عمران خان کی ذاتی جاگیرنہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ذاتی محل بنی گالہ کو یونیورسٹی بنائیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس حکومت پاکستان کی ملکیت ہے،اس پر عوام کا حق ہے اور مستقبل کے وزیراعظم کی رہائش کیلئے ہے،اسے یونیورسٹی بنانے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہتین سو کنال کا بنی گالہ یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے بہت مناسب جگہ ہے، کیوں نہ بنی گالہ انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو فاریسٹری سے آغاز کریں؟نفیسہ شاہ نے کہا کہ میں جامعات اور کالجز قائم کرنے کے حق میں ہوں لیکن 12 لاکھ آبادی کے شہراسلام آباد میں 20 یونیورسٹیاں اور سو کالجز پہلے ہی موجود ہیں، ان کا معیار اور وسائل بڑھانے کی ضرورت ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس صرف رہائش گاہ نہیں، ایک ادارہ ہے، تحریک انصاف کے یہ حربے افسوسناک ہیں۔

Loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں