6

چوہدری نثار اور بیگم کلثوم نواز کے درمیان کیا رشتہ تھا؟ کلثوم نواز ان کے بارے میں کیا رائے رکھتی تھیں؟ عارف نظامی کے حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ گزشتہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں چوہدری نثار نے بھی شرکت کی، ان کی اس بات پر پروگرام کے میزبان نے کہا کہ چوہدری نثار اور بیگم کلثوم نواز کے تعلقات کے بارے میں اکثر سننے میں آیا کہ وہ خراب ہی رہے۔ اس کے جواب میں معروف صحافی نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سیاست میں بیگم کلثوم نواز کا بہت کلیدی کردار تھا۔ بیگم کلثوم نواز کی بندہ شناسی میاں نواز شریفسے بہتر تھی، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف تو بھولے ہیں، ان کو جو کوئی جس طرح کہتا ہے وہ ویسے ہی کر لیتے ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے بارے میں بھی بیگم کلثوم نواز نے بالکل ٹھیک اندازہ لگایا تھا اور اسی طرح بیگم کلثوم نواز کی چوہدری نثار کے بارے میں بھی رائے بالکل ٹھیک تھی، اس موقع پر معروف صحافی نے کہا کہ ان کا آپس میں جو کچھ بھی ہوا، جو تعلق بھی رہا مگر یہ اچھی بات ہے کہ چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کی۔

Loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں