9

دیپیکا اور رنویر کی شادی میں شاہ رخ اور ارجن رقص کرینگے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بولی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے رشتے کی خبریں گزشتہ 5 سالوں سے میڈیا میں سامنے آرہی ہیں، تاہم ان دونوں نے کبھی بھی کھل کر اس کا اعتراف نہیں کیا۔تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق رنویر اور دپیکا دونوں رواں سال نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ویسے تو یہ دونوں اداکار اپنی شادی کی ایک پرائیوٹ تقریب اٹلی میں منعقد کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شامل ہوں گے۔لیکن اب خبریں سامنے آئیں ہیں کہ اداکار شاہ رخ خان اور ارجن کپور بھی اٹلی میں
ان دونوں کی شادی میں شریک ہونے جارہے ہیں، اور ہوسکتا ہے کہ یہ دونوں وہاں پرفارم بھی کریں۔یاد رہے کہ ارجن کپور رنویر سنگھ کے قریبی دوست ہیں، جبکہ شاہ رخ خان دپیکا پڈوکون سے کافی قریب ہیں، اس لیے یہ دونوں بھی دلہا دلہن کے ساتھ اٹلی روانہ ہوں گے۔

Loading...

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں